ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات 2019: کیرل میں سی پی آئی کی فہرست جاری، تھرور کیخلاف ہوں گے دواکرن

لوک سبھا انتخابات 2019: کیرل میں سی پی آئی کی فہرست جاری، تھرور کیخلاف ہوں گے دواکرن

Mon, 04 Mar 2019 21:09:05    S.O. News Service

نئی دہلی 4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) نے پیر کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے کیرالہ میں اپنے4 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ تروانت پورم سیٹ پر کانگریس رہنما ششی تھرور کے خلاف سی دواکرن الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کی پولٹ بیورو کمیٹی 7 مارچ کو اس کی سرکاری اعلان کرے گی۔موجودہ رکن اسمبلی اور سابق مرکزی وزیر سی. دواکرن کے بارے میں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ تروانت پورم سیٹ پر کانگریس رہنما ششی تھرور کو ٹکر دے سکتے ہیں۔ پوری ریاست کے 20 سیٹوں میں 4 نشست پر سی پی آئی لڑے گی۔ ان سیٹوں میں تروانت پورم ، مولی کارا، تر ی شور اور وائی ناڈ ہیں۔ سی دواکرن کے علاوہ ایک اورحالیہ رکن اسمبلی چٹائیم گوپاکمار مولی کارا سیٹ پر پارلیمانی الیکشن لڑیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے امیدوار راجاجی میتھیو تھامس پارٹی کی اپنی سیٹ تر ی شوری سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ پی پی سنیر کو وائی ناڈ حلقہ سے موقع دیا گیا ہے۔کل 4 نشستوں میں 3 سیٹیں ایسی ہیں جن پر کانگریس کا قبضہ ہے۔ اگرچہ سب کی نگاہیں ہائی پروفائل تروانت پورم سیٹ پر لگی ہیں کیونکہ یہاں سے ششی تھرور اور سی دواکرن آمنے سامنے ہوں گے۔ حالیہ سیاسی واقعات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کو تروانت پورم سیٹ پر جیت کا بھروسہ ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے سینئر لیڈر و راج گوپال نے تھرور کو سخت ٹکر دی تھی اور صرف 15 ہزار ووٹوں سے پچھڑ گئے تھے۔


Share: